خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے پشین میں آج ایک الیکشن امیدوار کے دفتر کے باہر بم دھماکے کی ذمہ دار ہے۔
گروپ نے ٹیلی گرام ایپ پر لکھا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے پشین میں ایک انتخابی جلسے کے دوران دھماکہ خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل کو دھماکے سے اڑا دیا۔