خضداراور گر و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

172

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

زلزلے کے جھٹکوں کے دؤران لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 24 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے جس کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔