ضلع خاران کے علاقے جوژان کے رہائشیوں اور طلبا نے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو خط لکھتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایف سی کیمپ کے مغربی جانب گزرنے والے روڈ کو بند کیا گیا ہے اب چونکہ انتخابات گزر چکے ہیں تو روڈ کو بحال کیا جائے ۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اگر یہ روڈ ایف سی کیمپ کا حصہ ہے تو ہمیں گلہ نہیں اگر عوامی ہے تو براہ کرم اس کو فوراً کھول دیا جائے۔ راستے کی بندش سے اہل علاقہ اور طالب علم شدید پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے کئی مرتبہ عوامی راستوں کو بند کیا گیا ہے۔ اس سے وبل تربت، گوادر اور خضدار میں سیکورٹی خدشات پر رہائشی علاقوں کی ناکہ بندی اور باڑ لگائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ راستوں کی بندش کے علاوہ چیک پوسٹوں پر بھی لوگوں نے تذلیل کی شکایت کی ہے اور احتجاج کیے گئے۔