خاران اور پنجگور میں انتخابی امیدواروں پر دھماکے

656
file photo

خاران اور پنجگور میں پاکستانی انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران بازار میں قومی اسمبلی کے امیدوار چنگیز ساسولی کے الیکشن کیمپ کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چنگیز ساسولی کے انتخابی مہم کے دفتر پر دستی بم پھینکا جبکہ دوسرا دھماکہ کھڑی موٹر سائیکل پر نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ تاہم دھماکوں سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پنجگور میں بھی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی اسلام کے گھر کو نامعلوم مسلح افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جو گھر کے احاطے میں زور دار دھماکے سے پھٹ گئے۔

حکام نے واقعے کی تصدیق پولیس نے کردی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے میں بلوچستان بھر میں پاکستانی الیکشن کے نامزد امیدواروں پر متعدد حملے ہوئے ہیں، بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد براس نے ابتک 77 حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔