حب میں حالات کشیدہ، دفعہ144 نافذ، موٹرسائیکل ڈبل سواری و اسلحہ نمائش پر پابندی

261

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں حکومت نے دفعہ144 نافذ کرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کردی ہے ۔

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں دفعہ 144نافذ کردیاگیا ہے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش اور سیاسی اجتماع پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائدہے ۔

ڈپٹی کمشنر حب نے حب کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوم ڈپارٹمنٹ سے حب میں دفعہ 144کی درخواست کی تھی۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز عام انتخابات حلقہ پی بی 21 کے نتائج پر دو سیاسی گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں رات گئے شدید فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

حب چوکی حلقہ پی بی 21 سے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری اور بھوتانی گروپ آمنے سامنے ہوئیں جہاں دونوں امیداوار کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں۔

دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ آر او دفتر سوک سینٹر کے قریب پیش آیا، ووٹوں کے دوبارہ گنتی کے معاملے پر حالات کشیدہ ہوئے۔ جہاں بعدازاں فورسز نےعلاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نیتجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال حب پہنچایا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں بھوتانی گروپ کے سکندر چھٹنہ اور ایک شخص شامل ہیں۔