بلوچستان کے شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے کل رات نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت واجد صوالی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان تربت یونیورسٹی کے طالب علم ہے جنہیں کل شب رات گئے فورسز نے حراست میں لیا ہے۔
واقعہ کے خلاف آج تربت میں خواتین کی بڑی تعداد نے شھید فدا چوک پر احتجاجاً مین روڈ کو بلاک کردیا۔