بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت قمبر ولد طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو پنجگور کے علاقے پروم کا رہائشی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق پاکستانی فورسز نے انہیں تربت میری قلات سے رواں مہینے کی 2 تاریخ کو انکے رشتہ دار کے گھر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔