بولان: ڈرون طیاروں کی پروازیں

962
فائل: پاکستانی ڈرون، بولان فوجی آپریشن

بلوچستان کے علاقے بولان سے آمد اطلاعات کے مطابق ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

واضح رہے رواں سال جنوری کے آخری ایام بلوچ لبریشن آرمی نے مچھ میں ایک حملے کا آغاز کیا تھا ۔ ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں اس حملے کو “آپریشن درہ بولان” کا نام دیا تھا ۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی یونٹ مجید برگیڈ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ، فتح اسکواڈ حصہ لیا ۔ جن کو بی ایل اے انٹیلیجنس ونگ کی کمک حاصل تھی ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقے مسلسل فوجی آپریشنوں کی زد میں ہیں جبکہ ان آپریشنوں میں ڈرون طیارے کے ذریعے میزائل حملے شامل ہیں تاہم پاکستانی حکام ڈرون حملوں کو ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔