بولان آپریشن: پاکستان فوج کی شاہرگ میں پیدل اہلکاروں و ہیلی کاپٹروں کی آمد، علاقہ محاصرے میں

3660

پاکستان فوج نے شاہرگ کے علاقے کو مکمل محاصر میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق بولان آپریشن میں پاکستان فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے شاہرگ کے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہیں۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آج پاکستان فوج کے پیدل اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچی جبکہ اس دوران ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت شاہرگ کو چاروں اطراف سے پاکستان فوج نے محاصرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز سے بولان و گردنواح میں پاکستان فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

اس دوران مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور میزائل فائر کیئے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ آبادیوں پر مشتمل علاقوں میں مارٹر گولے فائر کیئے جارہے ہیں۔

علاقے محصور ہونے کے باعث آپریشن میں جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔