بلوچ فدائین کی تدفین ، جنازوں میں ہزاروں افراد شریک، پھول نچھاور

1170

بی ایل اے آپریشن درہ بولان میں شریک بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائین کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں کی گئی۔

صدام نوید عرف کے ڈی، کی جسد خاکی گذشتہ رات خاران پہنچ گئی، انکے خاندان اور بلوچ عوام نے نعروں اور پھولوں سے استقبال کیا۔ جہاں آج ہزاروں لوگوں نے ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور آبائی قبرستان میں انکی تدفین کی گئی۔

بی ایل اے مجید بریگیڈ فدائی حمل مومن عرف کلمیر کی میت گوادر پہنچ گئی۔ گوادر زیرو پوائنٹ پر پھول نچھاور کرکے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔

‏جنازہ آج 4 فروری بروز اتوار سہہ پہر تین بجے آبائی گاؤں پانوان، جیونی میں پڑھی جائے گی۔

‏ فدائی نظام بلوچ عرف ساہل کی نماز جنازہ ساحلی شہر پسنی میں ادا کی گئی۔

‏آپریشن درہ بولان میں حصہ لینے والے، جانبحق فدائی نادر بنگلزئی کی کوئٹہ میں تدفین کی گئی ‏جبکہ بی ایل اے فتح اسکواڈ کے رکن کاشف شاہوانی بلوچ کی تدفین کوئٹہ کلی قمبرانی میں کر دی گئی۔ جنازوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مچھ کے رہائشی فدائی ودود ساتکزئی کی تدفین کوئٹہ، نیو کاہان میں شہدائے بلوچستان قبرستان میں کی گئی جبکہ فدائی سلال ابن نور بی بی تدفین پنجگور میں کی گئی۔

فدائی شہید حافظ زیشان زہری کی تدفین انکے آبائی گاؤں زہری میں کی گئی۔

مچھ میں جانبحق ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی کے فدائین کے جنازوں کو جلوس کی شکل میں انکے آبائی علاقوں میں لایا گیا۔ جہاں ہزاروں افراد نے نمازہ جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔