بلوچستان: جبری لاپتہ 2 افراد بازیاب

317

بلوچستان کے علاقے زہری اور مچھ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت ولد صالح محمد زھری ساکن کہن زہری آج کوئٹہ سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

رشتہ داروں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و سمی دین بلوچ و بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے جدو جہد سے ہمارے گھر کا چراغ بازیاب ہوا جو تین ماہ سے زائد لاپتہ تھے۔

یاد رہے اس سے قبل زہری سے لاپتہ افراد میں دو چند روز قبل بازیاب ہوئے تھے۔

دریں اثنا لاپتہ ہونے والے مولوی عبدالمالک سمالانی مچھ بولان چھ ماہ بعد کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے۔