اے ایف سی ایشین کپ: اردن کو شکست دے کر قطر نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

165

10 فروری 2024 کو لوسیل اسٹیڈیم میں اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 کے فائنل میچ قطر اور اردن کی مابین کھیلا گیا۔

اکرم عفیف کی ہیٹ ٹرک کی بدولت قطر نے اردن کو 3-1 سے شکست دے کر ایشین کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

قطری ٹیم کی جانب سے اکرم عفیف نے 22 ویں، 73 اور 90+5 منٹ میں پینلٹی ککس سے 3 گول اسکور کیے۔

یزان النعیمات نے دوسرے ہاف میں میچ برابر کر دیا تھا لیکن قطر کو ویڈیو ریویو پر دو پینلٹی دی گئیں اور عفیف نے دونوں موقعوں پر گول کئے۔

قطری ٹیم نے فائنل ٹائٹل 3۔1 سے اپنے نام کرلیا۔