اورماڑہ: ایک ہی خاندان کے دو افراد کی مبینہ خودکشی

328

بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے علاقے ہڈ گوٹھ میں دو روز کے دوران خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد نے خودکشی کرلی۔

اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ میں بشیر ولد نوکاف نامی شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے بشیر نامی شخص کی لاش علی الصبح درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔ تاہم پولیس کی جانب سے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جبکہ اس سے ایک روز قبل خودکشی کرنے والے بشیر نامی شخص کی بھتیجی جو دیدگ نامی شخص کی اہلیہ تھی نے بھی گھر کے باورچی خانے میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔ تاہم اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ میں دو روز کے دوران خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد کی مبینہ خودکشیاں کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔