اسلام آباد : پیشی کے دؤران صحافی اسد طور گرفتار

354

ایف آئی اے نے صحافی اسد طور کو گرفتار کرلیا ہے-

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستانی صحافی اور ولاگر اسد طور کو اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے سامنے پیشی تھی جہاں انھیں پیشی کے دؤران گرفتار کرلیا گیا-

اسد طور کے وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن ایمان مزاری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ ایف آئی اے اسد طور کو ہراساں نا کریں لیکن جب اسد طور ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تو انھیں قید کرلیا گیا-

ایمان مزاری کے مطابق گئی گھنٹے گزرنے کے باوجود صحافی اسد طور باہر نہیں آئے جبکہ اب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے نے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے-

ایمان مزاری نے بتایا کہ ایف آئی اے پیشی کے دؤران ہم وکیلوں کو بھی اندر جانے نہیں دیا گیا اور دروازے بند کرکے ہراساں کیا گیا ہے-

صحافی اسد طور کے گرفتاری کی مذمت

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے اسد طور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں، جب جب صحافی، سیاسی کارکن، یا انسانی حقوق کے علمبردار آئین اور قانون پر گفتگو کرتے ہیں تو انہیں اکثر مقدمات، ایف آئی آر اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلوچستان میں تو جبری گمشدگیوں یا ماورائے عدالت قتل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

معروف پاکستانی صحافی حامد میر نے کہا وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک بار پھر صحافی اسد طور کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے ان پر بہت سے کیسز اس وقت درج کیے جب عمران خان اقتدار میں تھے اور اس وقت ایف آئی اے نے انکے خلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہیں اور اب ایف آئی اے اس بار وہ نئی حکومت کے تحت نئے الزامات کے ساتھ کچھ پرانے اسکور کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔