گوادر :14 بم حملے ، دو اہلکار زخمی

649

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشنوں اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے ۔جس کے سبب دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں 14دھماکے ہوئے ، اور یہ دھماکے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے قریب ہوئے۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو اہلکار زخمی ہوئے جو اسسٹنٹ کمشنر کے ذاتی محافظ تھے اور پولنگ اسٹیشنوں کے قریب دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان دھماکوں سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا۔ تاہم علاقائی لوگوں کے مطابق دھماکوں کے بعد پولنگ ویران ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے مختلف شہروں جس میں تربت ، پنجگور،بلیدہ ،جیونی، زامران ، خاران، خیر آباد میں دستی بموں سے پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد افراد کے زخمیوں ہونے کی اطلاعات ہیں ۔