پشتون رہنماء محسن داوڑ اور ساتھیوں پر فورسز کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ این ڈی پی

186

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ میران شاہ میں پر امن احتجاج کے دوران پشتون رہنماء محسن داوڑ اور ساتھیوں پر فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسکی زد میں آ کر پشتون قوم پرست رہنما محسن داوڑ زخمی اور ان کے دو تین ساتھی شہید ہوگئے ہیں۔ ہم اس عمل کو ریاستی دہشت گردی گردانتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس ریاست میں روز اول سے ہی بلا تفریق حقیقی قوم پرستی کی سیاست ریاستی اداروں کو کھٹکھٹتی رہی ہے۔ جب بھی ان قوم پرستوں نے اداروں کی من مانی یا ان کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف کے جدوجہد کی تو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا یا مختلف طریقے سے دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اس خطے میں بسنے والے تمام مظلوم، محکوم یںاقوام کو مشترکہ مسائل پر مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے