خاران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد جبری لاپتہ

699

گزشتہ روز خاران سے تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ جن کی شناخت ضعیف العمر خاران کے مشہور و معروف حجام گل خان شکاری، اس کا بیٹا میران سمیت زائد ولد محمد اختر نامی نوجوان جو کہ شعبے کے لحاظ سے ایک پولیس ہے، کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستانی فورسز نے مذکورہ افراد کو ان کے گھر سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ اب تک کوئی معلومات نہیں کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں۔

اس کے علاؤہ گل خان شکاری کے دو بیٹے اور ایک نواسے کو پہلے بھی جبراً لاپتہ کیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا تھا، تاہم اس کے بعد وہ رہا ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ گل خان شکاری کے ایک بیٹا نواب عمران اور بھانجا نجیب ملازئی جبری گمشدگی کے بعد اب تک پاکستانی فورسز کی حراست میں ہیں۔

خیال رہے کہ گل خان شکاری نے اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ مسنگ پرسنز کی رہائی کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ میں شرکت کرکے اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے احتجاج بھی کیا تھا۔