بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیچ کے علاقے ھیرونک میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ھیرونک میں قابض دشمن فوج کے کیمپ کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 20 جنوری ہفتے کی رات گیارہ پینتالیس کو ھیرونک میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہمیشہ کی طرح شکست خوردہ فورسز نے عام آبادی پر ماٹر کے گولے فائر کئے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے سرمچاروں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے کی بھی کوشش کی لیکن سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
میجر گھرام بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے خلاف ہمارے حملے شدت سے جاری رہیں گے۔