بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جمعے کے روز پاکستان فوج کے اہلکاروں کی رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے خلاف رات گئے شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجاً میرین ڈرائیور کو بند کردیا ۔
حق دو تحریک کی اپیل پر شہری بڑی تعداد پر میرین ڈرائیو پر جمع ہیں اور رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آرمی کو شہر اور گلیوں سے نکالا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ مقامی رکشہ ڈرائیور پر بلاوجہ تشدد ناقابل قبول ہے جبکہ آرمی اہلکار گلی کوچوں میں تعینات ہیں جو کسی صورت قبول نہیں ۔
گوادر سے آمد اطلاعات کے مطابق احتجاج جاری ہے اور مزید لوگ میرین ڈرائیور آرہے ہیں۔