کوہلو: بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ کی حمایت پر 14 لیویز فورس اہلکار معطل

387

محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 14 لیویز اہلکار معطل

ڈپٹی کمشنر کوہلو نے محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 14 لیویز اہلکاروں کو معطل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حالیہ لانگ مارچ کی حمایت کرنے یا اسکی تشہیر پر بلوچستان بھر میں سرکاری محکموں کے ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہورہی ہیں۔

تربت میں بالاچ مولا بخش دھرنا اور ریلی کی حمایت کے الزام میں ضلع کیچ کے 30 سرکاری ملازمین ملازمتوں سے معطل کردیئے گئے۔

بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ میں شرکت پر مارچ منٹظمین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کیے گئے۔