کولواہ حملے میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک دو زخمی کردیئے – بی ایل ایف

267

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے منگل تین جنوری کی شام چھ بجے کیچ کے علاقے کولواہ،بلور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قابض دشمن کی چوکی پر دو اطراف سے بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ دشمن فوج کی چوکی کوبھی نقصان پہنچا ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ریاست کے تمام مفادات سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔