کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری ‏

119

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر کی قیادت میں آج 5303 دن مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر لواحقین سے اظہار یکجتی کی اور جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ آج پورا بلوچستان ریاستی جبری کے خلاف سراپا احتجاج ہے ، ہزاروں لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ریاست مزید لوگوں کو لاپتہ کررہی ہے۔

دریں اثنا غلام نبی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں، اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ غلام نبی جتوئی ولد شکر خان کو 17 مارچ 2023 کو صبح چھ بجے انکے گھر واقع ہڈکھری، سنی ضلع کچھی سے فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور انہیں غلام نبی کےحوالےسے معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔

اہلخانہ نے اعلی حکام سے اپیل بھی کی کہ وہ غلام نبی کی بازیابی کو یقینی بنا کر انہیں اذیت سے نجات دلائے۔