ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ، تربت سے لاش برآمد

310

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی جبکہ تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق متاثرہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق پھٹانی کہور کے ایک باغ سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔