پنجگور: پاکستانی فورسز کے نو اہلکار زخمی

570

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک واقعے میں پاکستانی فورسز کے نو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آنے والے ایک واقعہ میں پاکستانی فوج کے نو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے واقعہ کو روڈ حادثہ قرار دیا ہے تاہم دیگر ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی اسی مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں پاکستانی فوج کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے اس وقت بھی فورسز نے اس حملے کو حادثہ قرار دیا تھا۔