پنجگور: خسرہ سے کمسن بچہ جاں بحق، درجنوں افراد متاثر

240

پنجگور کے علاقے سوراپ میں خسرے سے ایک کمسن بچہ جان بحق، دو درجن سے زائد شہری متاثر ۔

پنجگور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سب تحصیل کلگ میں شامل سوراپ گزشتہ ایک ماہ کے قریب خسرے سے متاثر ہے جس کی وجہ سے ایک دو سالہ حضور بخش ولد میرک نامی بچہ جان بحق ہوئے اور مزید 25 سے زیادہ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

سوراپ کے کئی گھرانے نظر محمد عبد القادر عبدالواحد میرک نادل فقیر احمد و دیگر کئی گھر دن بدن اس وبائی امراض کے پھیلا کے شکار ہوکر ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔

علاقے کے ایک معتبرین نے کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر پنجگور محکمہ صحت کے ڈی ایچ او و دیگر زمہ داران کو اطلاع دی ہے ذمہ داران کا جواب ہے کہ ہمیں سفری سہولیات نہیں ہے اور نہ ہی علاقے میں کوئی بنیادی مرکز صحت ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک خوف کا ماحول پایا جاتا ہے محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ نے یہاں کے شہریوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔