پاکستانی دعووں کو مسترد کرتے ہیں، چوبیس گھنٹے کے باوجود مچھ شہر مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے۔ بی ایل اے

4694

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے آپریشن درہ بولان کے تحت چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گذرنے کے باوجود پورا مچھ شہر بدستور مکمل طور پر ہمارے سرمچاروں کے زیر کنٹرول ہے، جبکہ پاکستانی فوج ایف سی ہیڈکوارٹر کے ایک کونے میں چھپ کر دبک کر بیٹھی ہوئی ہے اور خوف سے سرمچاروں کا مقابلہ کرنے سے کترارہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستانی فوج اپنی شکست اور بزدلی چھپانے کیلئے میڈیا میں جھوٹے دعوے کررہی ہے کہ اس نے بی ایل اے کا حملہ پسپا کردیا ہے اور مچھ شہر کو کلیئر کیا گیا ہے۔ بلوچ سرمچار اس وقت مکمل عوامی حمایت میں مچھ شہر کے گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔ ہم عالمی میڈیا بشمول پاکستانی میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ حقائق لوگوں کے سامنے افشاں ہوجائیں۔ ہم میڈیا کو مکمل تحفظ کا ضمانت دیتے ہیں۔