مند چُکاپ میں فورسز پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی کردیے۔ بی ایل ایف

231

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاراں کل شام چار بجے کیچ کے علاقے مند چُکاپ میں فورسز کے کیمپ کی مرکزی حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے ایک اہلکار کو پہلے سنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کردیا اور بعد میں چوکی کو خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے چوکی میں موجود دو اہلکار زخمی ہوئے اور چوکی کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔