محسن داوڑ پر جان لیوا حملہ

345

پاکستان کے قومی اسمبلی کے سابق رکن اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے رہنما محسن داوڑ پر شمالی وزیرستان کے علاقے تاپی میں انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا گیا ہے۔

علاقائی حکام کے مطابق ان پر گولیاں چلائی گئی تاہم وہ محفوظ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے این ڈی ایم رہنما محسن داوڑ کی گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں ان کی گاڑی کے اگلے اور سائیڈ شیشے پر لگی ہیں جو بلٹ پروف تھیں جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔