سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے میری بیوی کو برہنہ کرکے تشدد کیا۔ جمشید دستی

726

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے گھر پر خفیہ ایجنسی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے رات گئے چھاپہ مارا ہے اور ان کی اہلیہ کو برہنہ کیاگیا۔

پاکستان اسمبلی میں چار مرتبہ منتحب ہونے والے جمیشد دستی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں صبح کے پونے چار بجے ویڈیو بنا رہاہوں، چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے بتارہا ہوں، میں چار قومی اسمبلی کے الیکشن جیتا ہوں، آج خفیہ ایجنسیاں اور سی ٹی ڈی کے لوگ میرے گھر ظفر کالونی جھنگ روڈ مظفر گڑھ میں داخل ہوئے ہیں اور انہوں نے بہت بڑا ظلم اور بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے، میری بیوی کو انہوں نے ننگا کردیا ہے ، بچوں کو مارا ہے، میرا چھوٹا بچہ دس مہینے کا ہے، وہ چیختا چلاتا رہا ہے، انہوں نے تین چار گھنٹے ہمیں یرغمال بنایا، پوری غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کیا‘۔

ان کامزید کہنا تھاکہ ’موبائل لے گئے، کیمرے توڑ کر لے گئے، تیس چالیس گاڑیاں تھیں، چونگی چوک میں انہوں نے یرغمال بنایا، میرے دوستوں کے گھروں میں بھی انہوں نے چھاپہ مارا ہے، میرے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے، میں پچھلے نو مہینے سے ان کی غنڈہ کا مقابلہ کررہا ہوں، آج بیغیرتی پر آگئے ، انتہا پر آگئے، چیف جسٹس صاحب خدا کے واسطے میں پاکستانی ہوں، اتنا بڑا ظلم میں سوچ نہیں سکتا، میرے ساتھ اتنی بڑی زیادتی ہوگئی ہے، میرا جرم یہ ہے کہ میں اس گملک اور قوم کے ساتھ کھڑا ہوں، میرا یہ گنا ہ ہے کہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں‘۔

جمشید دستی نے کہاکہ ’ کتنے دنوں سے ایک کیس تھا، میں نے ملتان بنچ سے حفاظتی ضمانت کروائی، پھر اس کے بعد میں نے مظفر گڑھ سے بھی آکر عبوری ضمانت کروالی تھی، کوئی کیس نہیں، آج رات انہوں نے جس بیغیرتی کا مظاہرہ کیا ہے، میرا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے اور میں اس کے ساتھ ہی اپنے قبیلے کے دوستوں سے، برادری سے، جو میرے امیدوار ہیں، ان سب سے کہتا ہوں خدا کے واسطے اکٹھے ہوجاﺅ، اتنی بیغیرتی ؟ ہم اپنی عزتیں اتروا بیٹھے ہیں، اتنا بڑا ظلم اور اتنا بڑا جبر، سی ٹی ڈی کے غنڈے ان کے لوگوں کو یہ الیکشن لڑوارہے ہیں، یہ خفیہ ایجنسیاں اور ویگو ڈالے والےبے غیرتی کا مظاہرہ کررہے ہیں، خدا کے واسطے لوگو آجاﺅ، کچھ نہیں بچنا، میں مرنا چاہتا ہوں، مجھے مار دیں، عزت گئی ہے، چادر چار دیواری گئی ہے، میں گولی قبول کرنا چاہتا ہوں، مرنا چاہتا ہوں‘۔

ان کامزید کہنا تھاکہ ’ خدا کے واسطے چیف جسٹس پاکستان، الیکشن تو تباہ ہوا، غنڈہ گردی کی بھی بھینٹ چڑھ چکا ہے، ہمارے سارے لوگوں کے کاغذات مسترد کیے گئے، اب ہمارے گھر عزتیں محفوظ نہیں ، جو کچھ میرے گھر پر ہوا ، آپ تصور نہیں کرسکتے، میری عزت بھی لوٹ لی، گھر پر بھی حملہ کردیا، انتہائی گندگی کا مظاہرہ کیا‘۔