سبی سے آنے والی اٹھارہ گاڑیوں کے قافلے پر شدید حملہ، مچھ پر سرمچاروں کا قبضہ برقرار۔ بی ایل اے

2356

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کی آپریشن درہ بولان تاحال کامیابی کے ساتھ جاری ہے اورچالیس گھنٹے گذرنے کے باوجود مچھ شہر بلوچ سرمچاروں کے مکمل زیر کنٹرول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب سبی سے اٹھارہ گاڑیوں کا ایک فوجی قافلہ مچھ میں سرمچاروں کے گھیرے میں پھنسے ہوئے دشمن فوج کی کمک کیلئے داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی، جسے پہلے سے پوزیشن سنبھالے سرمچاروں کے ایک دستے نے مچھ شہر کے قریب گوکرت ہوٹل کے مقام پر ایک شدید حملے میں نشانہ بنایا۔ دشمن فوج کے قافلے میں ایف سی کے علاوہ پولیس، لیویز اور متعدد بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ سرمچاروں نے دشمن قافلے کو دو اطراف سے راکٹ، مشین گن اور دوسری بھاری خودکار اسلحہ سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار دشمن اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد قافلہ مچھ میں داخل ہوئے بغیر واپس سبی کی جانب پسپا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء مجید بریگیڈ کے فدائین گذشتہ شب سے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اندر دشمن کے ساتھ ایک گھمسان کی جنگ لڑ رہے ہیں، جو تاحال جاری ہے۔ جس کی تفصیلات بہت جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔