حافظ عبدالفتاح کو پاکستانی فورسز کی قید سے بازیاب کیا جائے _ اہلخانہ

159

مستونگ سے مارچ 2016 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے عبدالفتاح ولد حاجی محمد حیات سکنہ کانک مستونگ تاحال منظرعام پر نہیں آسکا ہے-

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ نے بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستانی حکام اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ حافظ عبدالفتاح کو منظرعام پر لانے و بازیابی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالتوں میں پیش کریں اور جرم ثابت کریں وگرنہ اس کو لاپتہ رکھ کر انکے اہلخانہ کو مزید ازیت نا دیں-