تونسہ: بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج سے قبل گرفتاریاں

208

تونسہ سے دو افراد اسلم‌ بزدار اور رسول بخش بزدار کو آج صبح پنجاب پولیس نے گھر سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔ یہ گرفتاری ایسے وقت میں کی گئی جب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سلسلہ وار احتجاجوں کے تحت آج تونسہ میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ منعقد ہونے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں افراد پر گذشتہ مہینے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مارچ کے تونسہ آمد پر ایف آئی آر کیا گیا تھا جب کہ اس ایف آئی آر کی عبوری ضمانتیں بھی ہو‌چکی ہے مگر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ریاست ایف آئی آر اور گرفتاریوں سے تونسہ میں ہونے والے آج کے احتجاج کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے مگر ظلم کے خلاف اٹھنے والی اس جہد اور آواز کو گرفتاریوں کے ذریعے خاموش نہیں کروایا جاسکتا۔

بی وائے سی کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے تونسہ میں سیاسی کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ فون کالز کے ذریعے ان‌ کو ہراساں کر کے آج کے احتجاج کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ غیور عوام سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں سے نکلیں اور ایک مسلسل ہونے والے ظلم کے خلاف ایک مسلسل جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور آج کلمہ چوک پر 1 بجے تونسہ شریف میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کو یقینی بنا کر ایک بھر پور عوامی طاقت کا پیغام دیں۔