تنظیم کے رُکن عدنان رند کراچی میں ڈاکوؤں کے فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ بی ایس او

864

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایس او بیوٹمز یونٹ کے رُکن عدنان رند گزشتہ دنوں کراچی میں ڈاکوؤں کے فائرنگ سے شہید ہوئے۔ عدنان رند اپنے فیملی کے ساتھ دو دریا سے نکلے کہ انہیں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی غرض سے روکا۔ ان کے موبائل اور قیمتی اشیاء چھیننے کے بعد ان کے ساتھ ہمراہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے باعث ان کے بیچ ہاتا پائی ہوئی اور ڈاکوؤں نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ عدنان رند تنظیم کے ایک نظریاتی اور محنتی رُکن تھے۔ انہوں نے حال ہی میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور مختصر سے وقت میں بڑی خدمات سر انجام دی۔ تنظیم ایک محنتی رُکن اور بلوچ قومی تحریک ایک نڈر کارکن سے محروم ہوگئی۔ ان کی شہادت سے جو خلا پُر ہوئی اسے پر کرنا ناممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم سندھ حکومت، پولیس و انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہید عدنان رند کے قاتلوں کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے بصورتِ دیگر تنظیم مُلک بھر میں بھر پور احتجاج کرے گی۔