تربت: نوجوان جبری لاپتہ، لواحقین نے سی پیک شاہراہ بند کردیا

515

کیچ کے علاقے سامی سے نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف سامی میں سی پیک شاہراہ ایک دفعہ پھر بند کردیا گیا۔

اطلاع کے مطابق سامی کے مقام پر ایک بار پھر سی پیک شاہراہ کو علاقہ مکینوں نے بلاک کردیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق فورسز نے گزشتہ شب سامی ایک گھر پر چھاپہ مار کر واحد بخش ولد پیر محمد کو جبری لاپتہ کیا۔

شاہراہ پر دھرنے کے دوران پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے مظاہرین کا گھیراؤ کرکے بندوقیں تھان دی اور اس دوران ہاتھا پائی ہوئی جبکہ فورسز نے ایک اور نوجوان کو اپنے لیجانے کی کوشش کی۔