تربت: سابق صوبائی وزیر اصغر رند کے گھر پر حملہ

326

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سابق صوبائی وزیر
اصغر رند کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اوورسیز کالونی تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا جو گھر کے احاطے میں گر کر پھٹ گیا اس سے میر اصغر رند کا بھائی شہباز معمولی زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں تربت میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی ، سابق سنیٹر اسلم بلیدی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔