بولان: پنجرہ پل کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

859

بولان میں پنجرہ پل کے قریب 3 افراد کی لاشیں برآمد۔ لیویز انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 3 افراد کی لاشیں لائی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا ہے ۔

لیویز کے مطابق انہیں یہ لاشیں پنجرہ پل کے قریب مری کیمپ پر شاہراہ پر پڑی ملی ہیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے ایک لاش کی تصدیق عبدالمجید ولد بشیر احمد سکنہ ڈیرہ غازی خان کے نام سے کی ہے واضح رہے گزشتہ شب مچھ ، کولپور اور مختلف مقامات پر مسلح حملوں کے باعث شاہراہ بدستور ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہے اور پورے علاقے میں انٹر نیٹ کی سروس معطل اور موبائل فون سروس انتہائی کمزور سگنل کی وجہ سے رابطہ کاری اور سفری سہولیات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اور ہزاروں گاڑیاں بولان ویئر ڈھاڈر ، سبی شاہراہ پر قطاروں میں کھڑی ہیں۔

دوسری جانب فورسز کی طرف سے عام آبادیوں پر گولہ باری کی گئی۔