بولان اور کوہلو میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع، حکام نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا-
ڈپٹی کمشنر بولان اور کوہلو کے دفتروں سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو الیکشن کمپئین چلانے پر محتاط رہنے کو مطلع کیا گیا ہے۔
ڈی آر او / ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے بولان کے این اے 254 اور پی بی 12 کے امیدواروں پر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر خاتون خودکش بمبار حملے کا خدشہ ہے تمام امیدواران جلسے جلوس، کارنر میٹنگز اور مپبلک مقامات میں ہجوم سے گریز کریں۔
دریں اثنا کوہلو میں خاتون خودکش بمبار کے موجودگی کے خدشہ کے تحت تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ڈی آر او پی بی 09 / ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 253 اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 09 کے امیدواروں پر مبینہ طور پر خاتون خودکش بمبار حملے کا خدشہ ہے تمام امیدواران جلسے جلوس، کارنر میٹنگز اور پبلک مقامات میں ہجوم و رش کرنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر تربت اور کوئٹہ میں گذشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمعیت کے امیدواروں کو فائرنگ و دستی حمولں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد براس نے بلوچ عوام سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے ۔
اس سے قبل بھی حکام کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے تھریٹ الرٹ جاری کئے جاچکے ہیں، تاہم بعد ازاں حکام کے دعوے درست ثابت نہیں ہوسکے ہیں-
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم بلوچستان میں گھما گھی نہ ہونے کے برابر ہے۔