بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

375
فائل فوٹو

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔