بلوچستان کے مختلف شہروں میں بساک کا تین روز کتب میلہ

194

بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نئے سال کئ پہلے دن سے بلوچستان کے مخلتف شہروں میں تین روزہ کتب میلوں کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاران میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے سال نو کی مناسبت سے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا پہلا روز آج اختتام پزیر ہوا ۔

سال نو کی ابتدائی دنوں میں بلوچستان کے دوسرے اضلاع سمیت خاران میں بھی دو روزہ بک اسٹال لگانے کا اعلامیہ جاری کیاگیا تھا جس کا آج پہلا دن ایک لاکھ روپے سے زاہد کی کتابیں فروخت کرنے کے ساتھ اختتام پزیر ہوا ۔

بک اسٹال میں خاران کے ڈاکٹرز ، طلبہ ، دکاندار ، کاروباری افراد سمیت مدارس کے طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بساک کے کارکنوں نے خاران چیف چوک پر ”بلوچستان کتاب کاروان “کے نام سے اپنا بک اسٹال لگایا گیا ۔

بک اسٹال پر شرکت کرنے والے طلبہ نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے اس عمل کو بلوچستان خصوصاً خاران کے عوام کے لئے ایک علمی سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں جہاں ایک طرف خاران میں کتاب پڑھنے کے رجحان کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے وہی دوسری جانب بساک جیسے طلبہ تنظیم کا خاران میں مکمل فعال ہونا بھی ایک نعمت سے کم نہیں ہے ۔

طلباء نے مزید کہا آج کے دور میں طلبہ تنظیموں کے لئے لازم ہے کہ وہ کوئٹہ سے نکل کر ریجنل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سیاسی سرگرمیاں سرانجام دیں تاکہ وہ طلبہ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں جو کہ اپنے علاقے سے باہر نہیں جاسکتے ۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عام عوامی سیاسی شعور کے لئے لازم ہے کہ عوام کو سیاسی لٹریچر سمیت سیاسی عمل سے بھی گزارا جائے تو اس کے لئے لازم ہےکہ ساتھی اپنی سرگرمیوں کو خاران میں تیز سے تیز تر کریں ۔

ذرائع کے مطابق خاران میں بساک کے بک اسٹال میں بلوچ نیشنلزم ، سیاست ، ادب ، جنگ ، صحافت، تحقیق ، سیاسی و سماجی اصطلاحات سمیت کہیں دوسرے موضوعات پر بیشر کتابیں موجود تھیں ۔

بک اسٹال انتظامیہ کے مطابق شال سے منگوائے گئے کتابوں کا 80 فیصد اسٹاک ایک ہی دن میں فروخت ہوا ہے جبکہ مرکزی اعلامیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کل بھی امیر آذاد خان پبلک لائبراری سامنے دوسرے روز بھی بک اسٹال جاری کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ بساک کی طرف سے خاران میں یہ پہلا سیاسی سرگرمی ہے جسے خاران کے عوام نے خوش آمدید کہا ہے ۔

خیال رہے کہ بساک کی طرف سے خاران سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع میں بک اسٹال منعقد کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ۔

جبکہ آج ان بک اسٹالز کا تیسرا دن ملیر کاٹھور، کوئٹہ ، بلیدہ ، گوادر ، پسنی ، جیونی ، اوتھل، ڈی جی خان، ناصرآباد، خاران، جعفرآباد اور ہوشاپ سمیت دیگر علاقوں میں بک فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے-تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد بلوچ قوم میں کتابوں کے آریعے آگاہی پھیلانا ہے تاکہ وہ سماجی برائیں سے دور ہوکر شعور سے لیس دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔