بلوچستان :لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری، مزید دو لاشیں برآمد

362

بلوچستان میں دو روز کے دؤران دو لاشیں برآمد شناخت کا سلسلہ جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علا قے وشبود پولیس تھانہ کی حدود میں قریبی ندی سے مقامیوں کو ایک شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں-

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جاری ہے۔

اسی طرح گذشتہ روز ہی بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی جسے بعد ازاں پولیس نے نشے کی عادی شخص قرار دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے انکی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکی ہے-

بلوچستان میں رواں ماہ کے 14 دنوں میں مختلف اضلاع سے پانچ افراد لاشیں ملی ہیں جنھیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم انکی شناخت تاحال منظرعام پر نہیں آسکی ہے-

رواں مہینے ملنے والوں لاشوں میں 6 جنوری کو تربت پٹھانی کور کے ایک باغ سے لاش ملی، اس سے ایک روز قبل پنجگور اور خاران کے مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد ہوئی تھی جنھیں انتظامیہ نے تحویل میں لیکر شناخت سینٹر منتقل کردیا ہے-