بائیڈن انتظامیہ پاکستان کی بلوچ نسل کُش پالیسی کی روک تھام کیلئے فوجی امداد بند کرے۔ امریکہ میں مظاہرہ

393

واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بلوچ جبری لاپتہ افراد کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور بلوچستان میں جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کی پاکستانی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں بلوچ، پشتون، ہزارہ، سندھی، پنجابی کارکنوں اور خواتین نے شرکت کی۔

‏مظاہرین نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان کی بلوچ نسل کُش پالیسی کی روک تھام کیلئے فوجی امداد بند کرے۔ امریکی حکومت بلاواسطہ اس نسل کُشی میں شریک ہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں جبری بلوچ سیاسی کارکنوں کی تصویرین اٹھا رکھی تھی اور انکی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کا مرتکب ہورہا ہے۔ دنیا کے مہذب ممالک پاکستان کی غیر انسانی سلوک روکنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بلوچ خواتین اور بچوں کے خلاف طاقت آزمائی کررہا ہے اور پرامن مظاہرین کے خلاف مختلف حربے استعمال لرکے انہیں ہراسان کررہا ہے۔