اے ایف سی ایشن کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری

134

آج 17 جنوری 2024 کو اے ایف سی ایشین کپ میں لبنان اور چین کی ٹیمیں مدمقابل ہوئے۔

گروپ اے کے دوسرے راؤنڈ کے میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے الثماما اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ یہ میچ بغیر گول کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

آج دوسرا میچ قطر اور تاجکستان کے مابین کھیلا گیا۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا۔

میچ کا واحد گول قطر کے اکرم عفیف نے 17 ویں منٹ میں کیا اور اس میچ کے 81 ویں منٹ میں تاجکستان کے عمادونی کامولوف کو پرتشدد رویے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

کل وقتی اسکور قطر کے حق میں 1-0 رہا۔ اس میچ کے بعد قطر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔