ایشین فٹ بال کپ: سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا میچ بغیر کسی گول کے ختم

81

سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان جمعرات کو دوحہ میں ہونے والا ایشین فٹ بال میچ  بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔

سعودی قومی ٹیم سات پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہے۔ سعودی ٹیم نے اس سے قبل عمان اور کرغیزستان کو شکست دی تھی جبکہ  تھائی لینڈ سے میچ برابر رہا۔

ایشین فٹ بال کپ قطر 2023 کے چھٹے گروپ میں شامل سعودی قومی ٹیم کا جمعرات کو دوحہ کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں تھائی لینڈ کے ساتھ میچ ہوا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں میں سے کسی نے بھی گول کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔ 

اخبار 24 کے مطابق دونوں ٹیموں نے کھیل کا آغاز حریف ٹیم کو قابو کرنے کی کوشش سے کیا۔

تھائی ٹیم نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں سعودی قومی ٹیم کی جانب سے دباؤ کم کرنے کی خاطر جوابی حملوں پر زور دیا۔

ریفری نے پہلے ہاف  پر سٹاپج ٹائم کے آٹھ منٹ شمار کیے۔ سعودی ٹیم کے  دباؤ اور تھائی کھلاڑیوں کی جانب سے جوابی کارروائی کی کوشش کے دوران پہلا ہاف اختتام پذیر ہوگیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقابلے کے آغاز ہی میں شائقین کا دل جیتنے اور اپنے نیز حوصلہ افزائی کے لیے آنے والے شائقین کے اعصاب کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مقابلے کے دسویں منٹ میں ریفری نے سعودی فٹ بال  ٹیم کو پینالٹی کا موقع دیا۔

سعودی عرب سے تھائی ٹیم کے ساتھ ہونے والے  میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین مملکت سے بری راستے سے قطر پہنچے ہوئے ہیں۔ ان کے لیے مختلف مقامات سے سپیشل بس سروس کی سہولت بھی شروع کی گئی ہے۔


واٹس ایپ پر بلوچستان کی خبروں کے لیے دی بلوچستان پوسٹ چینل جوائن کریں