ایس آر اے نے رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

1468

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آر اے گذشتہ شب دادو شہر کے ھیتم جتوئی پھاٹک پر پاکستان رینجرز پر کیئے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، جس حملے میں ایک لائس نائک سمیت دو رينجرز اہکار مارے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی آرمی، ایجنسیاں اور رینجرز کارپورٹیٹ فارمنگ اور سی پیک منصوبوں کے نام پر چائنا اور دیگر بیرونی ممالک کے ساتھ مل کر سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کر رہی ہے ان سندھ دشمن منصوبوں کے نام پر وہ سندھیوں کو اپنی ہی زمین سے بے دخل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی، ایجنسیاں اور دیگر فورسز سندھ کے شہر ٹنڈوبہاول سے لیکر ٹوڑھی پھاٹک اور ماڑی جلبانی تک کے کیئے گئے کئی واقعات میں سندھیوں کے گھروں میں گھس کر اور راستوں میں روک کر ان کا قتلِ عام کرتی آئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی زمینوں پر قبضہ اور سندھی نوجوانوں کو شہید کرنے والی تمام پاکستانی فورسز پر سندھ کی مکمل آزادی تک اپنے حملے شدت سے جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔