ایران کے ساتھ کشیدگی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان

279

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات سٹاک مارکیٹ میں نظر آنے لگے، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 350 پوائنٹس کمی کے ساتھ 63 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

جمعرات کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ ایک موقع پر ایک ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آئی۔.

مارکیٹ پہلے سیشن میں 12 بجے 63 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے سیکریٹری ظفر پراچہ کے مطابق آج سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال کا اثر مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔‘