ایران: کرمان میں دھماکے، ستر افراد ہلاک

782

ایران کی قدس فورس کے سربراہ اور مشرق وسطیٰ کے طاقتور ترین افراد میں سے ایک قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی چوتھی برسی کے موقع پر ایران میں ہونے والی ایک یادگاری تقریب میں دو دھماکوں میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی عینی شاہدین کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی وسطی شہر کرمان میں 10 منٹ کے فاصلے پر دو دھماکے ہوئے جبکہ کچھ رپورٹس میں چار مختلف دھماکوں کی بات کی گئی ہے.

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ملک کی ایمرجنسی سروس کے ترجمان بابک یکتاپرست کے حوالے سے بتایا ہے کہ 73 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی طور پر مقامی حکام کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دھماکے گیس کنسٹروں کی وجہ سے ہوئے یا خودکش بمباروں کی وجہ سے، بعد ازاں حکام کا کہنا تھا کہ یہ دھماکے دو بموں میں ہوئے جنہیں ریموٹ سے اڑایا گیا اور اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ سلیمانی 2020 میں بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا ۔