اپنے عوام کے درمیان ملنے والا محبت اور احترام اسلام آباد کی جبر سے ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

331

بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے لانگ مارچ کے شرکاء کی تاریخی استقبال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اپنے سرزمین پر اپنے عوام کے درمیان ملنے والا محبت اور احترام اسلام آباد کی جبر سے ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے۔

‏انہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد میں جس ظلم اور جبر کا سامنا کررہے تھے اس کے پیچھے ہماری حوصلہ ہماری عوامی طاقت، جذبہ اور محبت تھے۔ آج ہمارے عوام نے ثابت کیا کہ یہ خالص عوامی تحریک ہے، اس تحریک کے مطالبات عوامی ہے، اس تحریک کی قوت عوام ہے  اور اس کو جبر سے شکست دینا ریاست کی خام خیالی ہے۔

‏انکا کہنا تھاکہ اس جذبہ، شعور اور طاقت سے اپنے سرزمین سے اس جبر کے نظام کے آخری نشانی کو بھی صفحہ ہستی سے مٹائے گے۔

‏یاد رہے کہ آج کوئٹہ میں عوامی ہجوم نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء کا بھر پور استقبال کیا۔

استقبالی مجمع میں خواتین، بچے ، بزرگ بڑی تعداد میں شامل تھے اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔