آواران میں پاکستانی فوج پر 2 حملوں میں 3اہلکار ہلاک کیے -بی ایل ایف

329

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران میں پاکستانی فوج پر 2 حملوں میں 3اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

اپنے بیان میں بی ایل ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 28 جنوری بروز اتوار آواران کے علاقے لباچ اور کولواہ میں پاکستانی فورسز پر دو حملے کئے ہیں جن میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے چھ بجکر پندرہ منٹ پر آواران کے علاقے لباچ کور ڈاٹ فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

بیان میں کہاگیا کہ عین اسی وقت سرمچارو ں نے آواران، کولواہ کنیچی میں آرمی کیمپ پر اسنائپر، ایل ایم جی و دیگر ہتھیاروں سے دشمن فوج کو نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہونے کے علاوہ قابض فورسز کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

میجر گھرام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم ایک دفعہ پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی قبضہ گیریت کے انتخابی مہم کا حصہ نہ بنیں۔ دشمن فورسز کے ساتھ انکے سہولت کار ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے۔