اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچوں کے ساتھ روا جانے والا رویہ و سلوک ساری دنیا کے سامنے رکھ دیا – سمی دین بلوچ

492

ریاستی تشدد کے خلاف ہماری یہ تحریک پانچویں دور میں داخل ہوچکی ہے جہاں 27 جنوری کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء سمی دی بلوچ نے کیا۔

سمی بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس دوران اسلام آباد میں بیٹھ کر اسلام آباد کا بلوچوں کے ساتھ روا جانے والا رویہ و سلوک ساری دنیا کے سامنے رکھ دیا جہاں اس تحریک کو اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر حمایت ملی جن میں برطانیوی ارکان پارلیمنٹ سے لے کر آئرلینڈ کی رکن پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ کی جانب سے بلوچوں کے ساتھ ریاستی تشدد کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ عالمی شہرت یافتہ environmental activist گرتا تونبرگ وقتا پہ وقتا ہمارے دھرنے کی حمایت اور مکمل سپورٹ میں بولتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جریدوں اور اخبارات میں ہمارے دھرنے کی کوریج بھی ہماری تحریک کی کامیابی کے زمرے میں آتی ہے جہاں بلوچستان کی خبریں ریاستی سطح پر میڈیا پر نظر نہیں آتی تھی وہ عالمی سطح پر مختلف زبانوں میں رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔

سمی دین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ان شہریوں کا وکلا برادری اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز سوشل ایکٹیوسٹ انسانی حقوق کے کارکن صحافی دوست جو ہمارے ساتھ دن رات کھڑے رہیں جبکہ مختلف اقوام جن میں بلوچ سندھی پشتون اردو اسپکنگ پنجابی گلگت بلدستان کشمیر ی سرائیکی ہزارہ ہمارے کیمپ آتے رہیں، ہمیں اپنی حمایت کا یقین دلاتے رہیں، انکا بھی اہلیان بلوچستان کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔