اسلام آباد مظاہرے میں شریک لواحقین کے گھروں پر قلات میں فورسز کا چھاپہ

1367

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک وڈیو شئیر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فورسز کے اہلکار ایک گھر میں داخل ہورہے ہیں۔

بی وائی سی کے مطابق آج صبح تقریباً 4:00 بجے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے سول مسلح افراد کے ساتھ قذافی نیچاری اور کفایت اللہ نیچاری کے گھر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایا کہ فورسز نے پورے گھر کی تلاشی لی اور قذافی نیچاری اور کفایت نیچاری کے اہل خانہ کو ہراساں اور انکی تذلیل کی۔

واضح رہے کہ قذافی نیچاری اور کفایت اللہ نیچاری کے اہل خانہ بلوچ نسل کشی کے خلاف مارچ میں شریک ہیں اور پریس کلب، اسلام آباد میں اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے دھرنے میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لیکن ریاست ان کے پیاروں کی بحفاظت رہائی کے بجائے انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے کہ وہ لواحقین کو آواز اٹھانے سے باز رکھیں۔

انہوں نے مذید بتایا کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف مارچ کے خاندانوں اور شرکاء کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل پروفائلنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو صرف اور صرف ریاست ذمہ دار ہوگی۔